عمران خان کے مطابق آرمی چیف بننے کے اہل کچھ سینئر جرنیل محب وطن نہیں: عرفان صدیقی

عمران خان کے مطابق اعلیٰ فوجی تعیناتیوں کیلئے بنی گالہ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا ہو گا: ن لیگی سینیٹر۔ فوٹو فائل

عمران خان کے مطابق اعلیٰ فوجی تعیناتیوں کیلئے بنی گالہ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا ہو گا: ن لیگی سینیٹر۔ فوٹو فائل 

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے عمران خان کے مطابق اعلیٰ فوجی تعیناتیوں کے لیے بنی گالہ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا ہو گا۔

گزشتہ روز عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا موجودہ حکمران صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمن ایجنڈے سے تشبیہ دی تھی۔

اسی حوالے سے ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق اعلیٰ فوجی تعیناتیوں کے لیے بنی گالہ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا ہو گا۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ عمران خان کے مطابق آرمی چیف بننے کے اہل کچھ سینئر جرنیل ایسے بھی ہیں جو محب وطن نہیں، کیا پاکستان کے کسی کھلے دشمن نے بھی کبھی ایسا الزام لگایا ہے؟