عمران خان کی ہیرے سستے ہونے کی بات پر مریم نواز کا تبصرہ

صحافی نے سوال کیا کہ کہا آپ نے ہیروں کا ہار لیا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو— فوٹو: فائل

صحافی نے سوال کیا کہ کہا آپ نے ہیروں کا ہار لیا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو— فوٹو: فائل

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے عمران خان کی ہیرے سستے ہونے کی بات پر تبصرہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے‘۔

علاوہ ازیں  ن لیگی رہنما پرویز رشید نے تبصرہ کیا کہ جس نے پانی کبھی خرید کر نہ پیا ہو اسے مفت میں اڑائی ہر چیز ہی سستی لگتی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام پر پرویز رشید نے پنجابی زبان کا محاورہ بھی لکھا کہ ’لٹ دا مال تے ڈانگاں دے گز ۔‘

خیال رہے کہ آج عمران خان ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی سے باہر نکلے تو صحافیوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

عمران خان نے صحافیوں کو چلتے چلتے جواب دیا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کہا آپ نے ہیروں کا ہار لیا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔

صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں آج سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔