عمران خان جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے: ترجمان پی ڈی ایم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نہ ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات، وہ جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے۔

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ پاکستان کے 12 موسم ہیں، آپ ان موسموں کےنام ہی بتا دیں۔

دوسری جانب عمران خان کی تقریر پر ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کیے ہوئے معاہدے تباہی کا سبب بن رہےہیں، عمران خان ہی حوالہ ہنڈی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطابق ملک میں برے معاشی حالات کی وجہ حکومتی کرپشن ہے، یہ حکومت کمزور  ترین حکومت ہے۔

انہوں نے کہا چار مہینے میں اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے، مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے۔