عمران خان بتائیں وہ کس کا نام لیں گے؟ مصدق ملک کا چیلنج

اگر ملک کا حال سری لنکا والا ہو جاتا تو کیا آپ کامیاب ہوجاتے؟ مصدق ملک — فوٹو: پی آئی ڈی

 اگر ملک کا حال سری لنکا والا ہو جاتا تو کیا آپ کامیاب ہوجاتے؟ مصدق ملک — فوٹو: پی آئی ڈی

ن لیگی رہنما مصدق ملک نے عمران خان کو چلینج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نام لینے کی دھمکی دے کر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان بتائیں وہ کس کا نام لیں گے؟ عمران خان بتائیں وہ سازش کس کو کہتے ہیں؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، کس کو نہیں چھوڑیں گے؟ کیا آپ تیمور سلیم جھگڑا کا نام لیں گے جس سے آپ نے سازش کرائی؟

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کا حال سری لنکا والا ہو جاتا تو کیا آپ کامیاب ہوجاتے؟