عمران خان ایک فتنہ ہے، علاج نہ کیا تو ملک کو حادثے سے دوچار کردے گا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس اتنا اختیار ہے کہ اس کا عدالتی فیصلہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو قوم سے دور کردے: رانا ثنا اللہ— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس اتنا اختیار ہے کہ اس کا عدالتی فیصلہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو قوم سے دور کردے: رانا ثنا اللہ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ عمران خان ایک فتنہ ہے ، اگر تمام ادارے اس کا ادراک کر کے اس کا علاج نہیں کریں گے تو  یہ اس ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت کو عمران خان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس اتنا اختیار ہے کہ اس کا عدالتی فیصلہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو قوم سے دور کردے، اس کے علاوہ 25 مئی کے کیس میں عمران خان کا علاج ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سماعت سپریم کورٹ کو کرنی ہے ۔ وہ صرف توقع کرسکتے ہیں، حکم جاری نہیں کرسکتے۔