عدالت نے سیلاب متاثرین سے نامناسب رویے پر پی پی کے 2 ایم پی ایز کو طلب کرلیا

دادو کی سیشن کورٹ میں رکن اسمبلی صالح شاہ جیلانی اور سجیلا لغاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، فوٹو: فائل

دادو کی سیشن کورٹ میں رکن اسمبلی صالح شاہ جیلانی اور سجیلا لغاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، فوٹو: فائل

دادو کی سیشن کورٹ نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کو سیلاب متاثرین سے نامناسب رویے پر طلب کرلیا۔

دادو کی سیشن کورٹ میں رکن اسمبلی صالح شاہ جیلانی اور سجیلا لغاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارےگاؤں تاج پور میں سیلاب سے 200 گھرگرگئے ہیں، امدادکے لیے اراکین اسمبلی کےگھرگئے، لیکن اراکین اسمبلی کے گارڈز نے دھکے دے کر نکال دیا۔

عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے دونوں اراکین اسمبلی کو 19ستمبرکو طلب کرلیا۔

سیشن عدالت نے دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کو ہر صورت حاضر ہونےکا حکم دیا ہے۔