عدالت نے برطانیہ سے چوری شدہ گاڑی کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا

کسٹمز عدالت نے جمیل شفیع کی 20 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی— فوٹو: فائل

کسٹم کورٹ نے برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کے کیس میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ملزم نوید یامین بلوانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ دوسرے ملزم جمیل شفیع کی 20 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

جمیل نے نوید بلوانی سے یہ کار خریدی تھی۔

کسٹمز حکام کے مطابق ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں 30 کروڑ روپے کی چوری کا الزام ہے، گاڑی 3 ستمبر کو ڈیفنس کے علاقے میں چھاپا مار کر برآمد کی تھی، آٹو میٹک گاڑی کی مالیت 30 کروڑ سے زائد کی ہے۔