عدالت سے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات پر کے پی حکومت کا اعلامیہ کالعدم قرار

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کو شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کو شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پشاور ہائی کورٹ نے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے معاملہ پر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا اعلامیہ کالعدم قرار دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس لعل جان اور جسٹس شکیل نے خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے معاملہ پر صوبائی حکومت کے اعلامیے کو  کالعدم قرار دے دیا۔

صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو اختیارات تفویض کیے تھے، اختیارات سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی درخواست پر دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے اعلامیہ کو شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔