صنعتی خام مال کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں، اسٹیٹ بینک

بینکوں کومخصوص درآمدات کی ادائیگی کی پیشگی اجازت لیناہوتی ہے: اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

بینکوں کومخصوص درآمدات کی ادائیگی کی پیشگی اجازت لیناہوتی ہے: اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ خام مال کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ٹریڈ انجمنوں کا درآمدی خام مال کی ایل سی نہ کھولنےکا دعویٰ درست نہیں، صنعتی خام مال کی درآمدپرکوئی پابندی نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کومخصوص درآمدات کی ادائیگی کی پیشگی اجازت لیناہوتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک 7 ہزار کیسزکی ادائیگی کی منظوری دےچکا ہے اور منظوری میں تاخیر بعض اوقات غلط یا ناکافی معلومات جمع کرانے پر ہوتی ہے۔