صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے  ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

 ایک بیان میں صدر مملکت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان اور برطانوی حکومت  اور عوام سے اظہار  افسوس کیا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پرکرنا مشکل ہوگا، ملکہ الزبتھ دوئم کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملکہ برطانیہ کےانتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان ملکہ کی وفات کے سوگ میں برطانیہ و دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہی خاندان،عوام اور حکومت سے اظہار  تعزیت کیا ہے۔