[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارت میں ہونے والے اگلے اجلاس میں پاکستان شرکت کرے گا؟

ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا— فوٹو: اے ایف پی

شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ بھارت کو منتقل ہوگئی۔

ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے علاوہ مبصر ملکوں نے بھی شرکت کی۔

سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ بھارت کومنتقل ہوگئی ہے اور اگلا سربراہی اجلاس بھارت میں ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اگلا سربراہی اجلاس 2023ء میں بھارت کی زیرصدارت ہوگا۔

اگلے سربراہی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اگلے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔