شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیس، رانا ثناکو شوکاز جاری

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ سمیت وفاقی سیکریٹری داخلہ چیئرمین نادرا کو بھی نوٹس جاری کیا ہے/فوٹوفائل

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکاز جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے وزیر داخلہ کو شوکاز دہشتگردی کے مقدمے میں 2 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس میں جاری کیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو پیر 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔