[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

سیلاب کے باعث پنجاب میں رواں تعلیمی سال نصاب کم کرنےکا فیصلہ

سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے تعلیمی سال 4 ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے جس کے باعث نصاب میں کمی کی جارہی ہے، ذرائع محکمہ تعلیم پنجاب/ فائل فوٹو

سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے تعلیمی سال 4 ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے جس کے باعث نصاب میں کمی کی جارہی ہے، ذرائع محکمہ تعلیم پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے موجودہ تعلیمی سال میں نصاب کم کرنے کا فیصلہ کردیا۔

مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہی کی و جہ سے جہاں نظام زندگی متاثر اور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے وہیں تعلیمی سال بھی متاثر ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے  تعلیمی سال 4 ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے جس کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے  نصاب میں کمی کی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نصاب کو 20 فیصد کم کرنےسے متعلق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کردیا ہے، پہلی سے دہم جماعت کے بچوں کا پیپر 80 فیصد سلیبس میں سے لیا جائے گا جب کہ سلیبس 20 فیصد کم کرنے کے بعد تعلیمی بورڈز کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اسکول متاثر ہوئے ہیں، قلیل دورانیہ میں بچوں کیلئے نصاب مکمل کرنا مشکل ہے، جس کے پیش نظر نصاب میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔