[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

سیلاب نے پاکستان میں بڑی تباہی مچائی، دنیا کو مدد کیلئے آگے آنا ہو گا: وزیراعظم

پاکستان میں سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1400 سے زائد اموات ہوئیں، شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب۔ فوٹو سوشل میڈیا
پاکستان میں سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1400 سے زائد اموات ہوئیں، شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب۔ فوٹو سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیلاب سے اتنی تباہی نہیں آئی جتنی پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا افغانستان میں امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہو گا اس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی، عالمی برادری افغانستان میں اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کاوش کرنا ہوگی، افغان حکومت بھی عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب سے 400 بچوں سمیت 1400 سے اموات ہوئیں اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممالک کے ساتھ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔