[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

سیلاب میں بے سہارا ہونے والی غذر کی بچی سے وزیراعظم کی ملاقات

وزیر اعظم کی جانب سے بچی کی تعلیم اور علاج کیلئے 50 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان  اور بچی کے نام پر اینڈؤمنٹ فنڈ قائم کرنے کی ہدایت — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم کی جانب سے بچی کی تعلیم اور علاج کیلئے 50 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان  اور بچی کے نام پر اینڈؤمنٹ فنڈ قائم کرنے کی ہدایت — فوٹو: پی آئی ڈی

سیلاب میں اپنا خاندان کھو دینے کے بعد بے سہارا ہونے والی غذر کی بچی سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، سیلاب میں بچی کی ماں، دادی اور 6 بہن بھائی کھو گئے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بچی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے، بچی کی تعلیم اور علاج کیلئے 50 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا اور بچی کے نام پر اینڈؤمنٹ فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے دورے میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مشکل میں تھا ایک اور امتحان سر پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دے رہے ہیں، وہ یقین دلاتے ہیں کہ ہر حقدار کو معاوضہ ملے گا، سیاست آڑے نہیں آئے گی۔

اس موقعے پر وزیراعظم نے ضلع غذر کیلئے 10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان بھی کیا۔

اسی دورے میں ترکیہ سے آئے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے بروقت مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔