سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اگر قرض بھی لینا پڑا تو لیں گے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو تباہ ہونے والے گھر دوبارہ بنا کر دیں گے ۔ سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی تو وہ اگلے 20سال تک دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے، متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کے نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔