سیلاب متاثرین کیلئے سعودی عرب سے پہلا خصوصی جہاز امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گیا

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا پہلا جہاز کراچی ائیرپورٹ  پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی سفیر نواب سعید المالکی اور قونصل جنرل نے امدادی سامان صوبائی وزیر سعید غنی کے حوالے کیا۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک فوج کے حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔