سیلاب سے متاثرہ ضلع خیرپور میں ایک ماہ کے اندر 3 ڈپٹی کمشنر تبدیل

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع  خیرپور میں ایک ماہ کے اندر 3 ڈپٹی کمشنر تبدیل کر دیےگئے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرخیرپور نور احمدکو ہٹادیا گیا تھا اور ان کی جگہ شرجیل نور کو ڈپٹی کمشنر ضلع خیرپور تعینات کیا گیا تھا جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سیاسی مداخلت کے باعث ضلع میں کوئی افسرپوسٹنگ لینے کو تیار نہیں ہے۔

دوسری جانب ضلع خیرپورکی 4 تحصیلوں سمیت کئی علاقوں سے پانی نکالنا چیلنج بن گیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔