سیلاب سے تباہ ہونیوالی کالام بحرین شاہراہ ایف ڈبلیو او نے قابل استعمال بنا دی

حامد میر نے سیلاب سے متاثرہ کالام میں بحالی کے کام کا جائزہ لیا— فوٹو: اسکرین گریب

حامد میر نے سیلاب سے متاثرہ کالام میں بحالی کے کام کا جائزہ لیا— فوٹو: اسکرین گریب

فوج کے ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے سیلاب سے تباہ ہونے والی کالام بحرین شاہراہ کو  دن رات محنت کرکے قابلِ استعمال بنا دیا۔ 

سوات میں سیلاب کے دوران کالام بحرین شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا تھا اور شاہراہ تباہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

ایف ڈبلیو او نے سیلاب سے تباہ ہونے والی کالام بحرین شاہراہ کو دن رات محنت کرکے قابلِ استعمال بنا دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے سیلاب سے متاثرہ کالام میں بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

ریلیف ورک میں شامل پاک فوج کےجوانوں اور افسران سے گفتگو بھی کی۔