سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع بولان میں گزشتہ ماہ سیلابی ریلے میں  بہہ جانے والی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں 24گست کو شکار پور سے کوئٹہ آنے والی 12 انچ اور 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائینیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں تھیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے  12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کر کے کوئٹہ ،قلات ،مستونگ،پشین، زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کے دو روز تک ٹیکنکل ٹیسٹ کر کے کوئٹہ کو مذکورہ سوئی گیس پائپ لائن سے سوئی گیس بحال کردی جائے گی۔

دوسری جانب سوئی سدر ن گیس کمپنی کے عملے نے مچ ندی میں بہہ جانے والے پائپ لائن کی مرمت کرکے مچ شہر کو ڈیڈھ ماہ بعد سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دی۔