سول ایوی ایشن کا روجھان ریڈار کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

روجھان ریڈار 220 ناٹیکل میل تک سی اے اے کوبھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والے طیاروں سے متعلق رہنمائی دیتا ہے— فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے روجھان ریڈار کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی اے اے کے مطابق سیلاب تاحال ریڈارتنصیبات میں موجودہے، جس کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی اے اے نے بتایا کہ روجھان ریڈار سے متعلق تمام ائیر لائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

روجھان ریڈار 220 ناٹیکل میل تک سول ایوی ایشن کو بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والے طیاروں سے متعلق رہنمائی دیتا ہے۔

کراچی ائیر ٹریفک اور لاہور ائیر ٹریفک کنٹرول ریڈار روجھان کے درمیان ائیر ٹریفک مشترکہ کنٹرول کریں گے۔