سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے خریدا گیا آٹا پنجاب حکومت نے بارڈر پر ضبط کرلیا

پی ٹی آئی باربار حد پار کر رہی ہے، پہلے جعلی مہم چلائی اب ریلیف آئٹمز روک رہی ہے: وزیراطلاعات سندھ— فوٹو: شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے خریدا گیا آٹا، پنجاب حکومت نے بارڈر پر ضبط کرلیا۔

پہلے جعلی مہم شروع کی اور اب امدادی اشیا روکی جارہی ہیں، پی ٹی آئی بار بار تمام حدیں پار کر رہی ہے.

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ریلیف کا سامان ضبط کرنے کا کوئی جواز نہیں، تباہ کن صورت حال کے وقت پی ٹی آئی حکومت ریلیف آئٹمز ضبط کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے آٹا خریدا تھا، پنجاب حکومت نے پنجاب کی سرحد پر آٹے کے ٹرک روک لیے اور ایف آئی آر کٹوا دی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی باربار حد پار کر رہی ہے، پہلے جعلی مہم چلائی اب ریلیف آئٹمز روک رہی ہے۔