سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے: آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے: آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔