روس کا طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امداد لے کر کراچی پہنچ گیا

فوٹو: فیس بک/ روسی سفارت خانہ

فوٹو: فیس بک/ روسی سفارت خانہ 

روس کا طیارہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد لےکر کراچی پہنچ گیا۔

روس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 2 کروڑ روبل سے زائد مالیت کی امداد بھیجی گئی ہے، امداد روس کی سول ڈیفنس اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکی وزارت نے بھیجی ہے۔

روس سے پاکستان بھیجی گئی امداد میں 5 میٹرک ٹن چاول، 5 میٹرک ٹن سورج مکھی کا تیل شامل، ڈبوں میں پیک دودھ اورگوشت شامل ہیں۔

روس سے بھیجی گئی امداد میں پانی صاف کرنےکے فلٹر اور خیمے بھی شامل ہیں۔

کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے وکتورووچ  نے امداد پاکستانی حکام کے حوالےکی۔