دیگر شہروں کے واقعات کوبھی سوشل میڈیاپرکراچی سے منسلک کیا جارہا ہے: کراچی پولیس

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے ہونےو الے واقعات سے متعلق شہریوں سے اپیل کی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں نہ ہونےوالے واقعات کوبھی سوشل میڈیاپرکراچی سے منسلک کیا جارہا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لاطینی امریکا کی ویڈیو کوکراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دے کر دہشت پھیلائی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد کے واقعے کو کراچی کے علاقے  گلشن اقبال سے جوڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے ریسٹورینٹ میں جھوٹی واردات کی تردید مالک نےخود کی۔

انہوں نے شہر قائد کے لوگوں سے اپیل کی کہ عوام شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کا ساتھ دیں۔