دیت کی کم از کم رقم میں ساڑھے 58 ہزار روپے اضافہ

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 30 ہزار630 گرام چاندی کے برابر ہے (فوٹو: فائل)

دیت کی کم از کم رقم میں ساڑھے 58 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلیے خون بہا یا دیت کی کم سے کم رقم تقریباً ساڑھے 58 ہزار بڑھا کر 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے مقرر کر دی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 30 ہزار630 گرام چاندی کے برابر ہے، گذشتہ مالی سال میں یہ رقم 42 لاکھ60 ہزار روپے مقرر تھی۔