خاتون کے قتل کیس میں ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

سکھرکی تحصیل پنو عاقل کے علاقے رضاگوٹھ میں خاتون کے قتل کیس میں ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 12ستمبر کو  بھائیوں نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ایس ایچ او نے قتل چھپانےکے لیے مخالفین کوپھنسانےکی کوششں کی اور  ملزمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں ایس ایچ او سمیت دیگر 4 ملزمان نامزد ہیں،  ایس ایس پی نے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی  ہے جو مزید تفتیش کرےگی۔