حیدرآباد میں خیمے، دریاں اور دیگر سامان زیادہ قیمت پر فروخت کرنے پر 5 دکاندار گرفتار

حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کی ضرورت میں کام آنے والے امدادی سامان خیمے، دریاں اور دیگر سامان چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والے 5 دکانداروں کو گرفتارکر کے تین گودام سیل کردیے گئے — فوٹو: فائل

حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کی ضرورت میں کام آنے والے امدادی سامان خیمے، دریاں اور دیگر سامان چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والے 5 دکانداروں کو گرفتارکر کے تین گودام سیل کردیے گئے — فوٹو: فائل

حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کی ضرورت میں کام آنے والے امدادی سامان خیمے، دریاں اور دیگر سامان چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والے 5 دکانداروں کو گرفتارکر کے تین گودام سیل کردیے گئے۔

بعد ازاں حیدر آباد چیمبر آف کامرس نے مداخلت کر کے دکانداروں سے 12 ہزار روپے فی خیمہ کے حساب سے تمام خیمے خرید لیے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار دکانداروں کو ذاتی ضمانت پر  رہا کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اب پولیس کیس نہيں بنتا، معاملہ اسسٹنٹ کمشنر کو بجھوا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر  ہی کارروائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتاری سے قبل دکاندار 7 ہزار روپے تک مالیت کا خیمہ، 27 ہزار روپے میں فروخت کررہے تھے۔