حکومت نے ریٹیلر کیلئے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقررکر دیا۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے پیرا سیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیناں ریٹیلر کو  پیراسیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی، 15 فیصد  تک ڈسکاؤنٹ  دینے  پر اعتراضات 3 دن میں جمع کراسکتے ہیں۔

دوسری جانب ادویات ساز کمپینوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاورکا کہنا ہےکہ حکومت نے پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانےکے بجائے مارجن کم کیا، پہلےکمپیناں کم ازکم 15 فیصد ڈسکاؤنٹ مارجن دینے کی پابند تھیں اورکمپیناں ریٹیلرزکو 30 فیصد تک بھی مارجن دیتی تھی۔