جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کا منظم ہونا ضروری ہے: ناصرہ جاوید اقبال

بدقسمتی سے ہمارے ہاں سیاسی جماعتیں باہم دست و گریباں ہیں جس کے باعث جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکی: ناصرہ جاوید اقبال

بدقسمتی سے ہمارے ہاں سیاسی جماعتیں باہم دست و گریباں ہیں جس کے باعث جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکی: ناصرہ جاوید اقبال

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کا منظم ہونا ضروری ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں نجی تنظیم کے زیر اہتمام جمہوریت کے عالمی دن پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے کہا جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آزادی اظہار بہت ضروری ہے اور آزادی اظہار یقینی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں سیاسی جماعتیں باہم دست و گریباں ہیں جس کے باعث جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکی۔

ناصرہ جاوید اقبال نے کہا ساڑھے 3 کروڑ پاکستانی سیلاب سے متاثر ہیں، مربوط منصوبہ بندی نہ کی گئی تو اگلے سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث مزید تباہی ہوگی۔