تحصیل ٹانک کے میئر کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس کی وین پر فائرنگ ،4 اہلکار جاں بحق

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کی تحصیل ٹانک کے میئر  صدام حسین بیٹنی کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس کی وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے  جبکہ میئر ٹانک محفوظ رہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے میئر ٹانک صدام حسین بیٹنی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی قیادت پر مسلسل حملے تشویشناک اور قابل مذمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی جان محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہوگا ؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے  سزا دی جائے۔