بھاری کسٹم ڈیوٹی سیلاب متاثرین کیلئے ضروری سامان درآمدکرنے میں رکاوٹ بن گئی

فوٹو: اے ایف پی

فوٹو: اے ایف پی

حکومت کے بعض اداروں کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والی فلاحی تنظیموں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے جارہے ہیں۔

 سیلاب زدگان کی مدد مصروف ملک کی معروف فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیےکشتیوں کی ضرورت ہے لیکن بھاری کسٹم ڈیوٹی کی وجہ سے کشتیاں منگوانا مشکل ہوگیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے جیو نیوز کے میزبان حامد میر کو بتایا کہ انہیں ایک ایمبولینس بھی امداد میں ملی تھی لیکن کسٹم نے اس پر خطیر رقم کا ٹیکس لگادیا۔ 

سیلانی ٹرسٹ نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مچھردانیوں کی اشد ضرورت ہے، متاثرین مچھروں سے بچ کرکراچی پہنچنے لگے لیکن مچھردانیوں پر بھی ڈیوٹی عائد ہے۔