بلوچستان کی پنجاب حکومت سے مناسب قیمت پر گندم فراہم کرنے کی درخواست

صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی فراہمی سے صوبہ میں آٹے کا بحران حل ہو جائے گا — فوٹو فائل

صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی فراہمی سے صوبہ میں آٹے کا بحران حل ہو جائے گا — فوٹو فائل

حکومت بلوچستان نے پنجاب حکومت سے مناسب قیمت پر ساڑھے 6 لاکھ بوریاں گندم فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔

وزیراعلی پرویز الہٰی نے بلوچستان حکومت کی درخواست قبول کرتے ہوئے بلوچستان سرکار کو ساڑھے 6 لاکھ بوری گندم دینے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی فراہمی سے صوبہ میں آٹے کا بحران حل ہو جائے گا۔

بلوچستان کے وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزا لہٰی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے حکومت بلوچستان کی جانب سے حکومت پنجاب سے ساڑھے چھ لاکھ بوری گندم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

پرویز الہٰی نے بلوچستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مناسب قیمت پر بلوچستان کو فوری طور پر ساڑھے 6 لاکھ بوری گندم دینے کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر خوراک بلوچستان زمرک خان اچکزئی نے بتایا کہ محکمہ خوراک بلوچستان فوری طور پر مذکورہ گندم کی ترسیل کا انتظام کرے گی جس سے صوبہ میں گندم کا بحران حل ہو جائے گا۔