بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

فوٹو:اے پی پی
فوٹو:اے پی پی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی شراکت داری اور دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

بلاول بھٹو کی ناروے کی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی—فوٹو:اے پی پی
بلاول بھٹو کی ناروے کی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی—فوٹو:اے پی پی

دوسری جانب بلاول بھٹو کی ناروے کی وزیر خارجہ اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ٹام ویسٹ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب کے تقررکا مطالبہ کیا۔