برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب زدگان کی امدادکیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ دینےکا اعلان

فوٹو: اے ایف پی

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید ڈیڑھ کروڑ  پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نےکہا ہےکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے برطانیہ مزید ڈیڑھ کروڑ  پاؤنڈ امداد دےگا۔

 برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق  پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافےکا اعلان برطانوی وزیر خارجہ نے کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ پہلے ہی پندرہ لاکھ پاؤنڈ فوری امداد کا اعلان کر چکا ہے، برطانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے،  سیلاب میں گھرے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانےکے لیے ہرممکن امداد دیں گے، ڈیڑھ کروڑ پاؤ نڈ کا یہ امدادی پیکج بھی ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے۔