بارش نے سیلاب سے بےگھر متاثرین کی مشکلات مزید بڑھادیں

فوٹو: اسکرین شاٹ/ جیو نیوز

فوٹو: اسکرین شاٹ/ جیو نیوز

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے بےگھر متاثرین کے لیے مزید بارش نئی آزمائش بن گئی۔

کراچی، ٹھٹہ، سجاول،گھارو اور مکلی میں ہونے والی تیزبارش سے متاثرین کے خیمے بھیگ گئے۔

متاثرین کو سمجھ نہیں آرہا کہ اب وہ کیا کریں، سیلاب نے پہلے ہی ان کا گھر تباہ کردیا ہے اور اب بارش کے باعث ان کی عارضی پناہ گاہیں بھی محفوظ نہیں،  بچوں اور خواتین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھرعمر کوٹ کے علاقے ڈگری کے نشیبی علاقوں میں بھی حالیہ بارش کے بعد کئی فٹ پانی جمع ہے، بارش سےمتاثرین سیلاب کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔