ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو 7ستمبر کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے/فوتوفائل

 ایف آئی اے نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو 7ستمبر کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے/فوتوفائل

پشاور:  وفاقی تحقیقاتی ادارے(  ایف آئی نے ) نے پی  ٹی آئی  ممنوعہ فنڈنگ کیس  میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے  اسد قیصرکو 7ستمبر کو  طلبی کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے،  ایف آئی اے کی جانب سے   اسد قیصر کو پانچواں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے  2 نجی بینک اکاؤنٹس کے سلسلے میں اسد قیصر کو طلب کیا ہے۔

اس سے قبل   اسد قیصر کو 11،  18 ، 29 اگست اور 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، فیصلے میں بتایا گیا تھا ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں، 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے پی ٹی آئی نے  امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے۔