ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا، پاک بھارت ٹیمیں آج ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ایشیا کپ میں آج ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

شاہین آفریدی کے بعد فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی بھی ان فٹ ہو کر آج کے میچ سے باہر ہوگئے۔

 ٹیم ترجمان کے مطابق انہيں سائیڈ اسٹرین انجری ہے تاہم شارجہ میں موجود شائقینِ کرکٹ گرین شرٹس کی جیت کے لیے پُرامید  ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ  ہانگ کانگ سے فتح کے بعد ٹیم میں اعتماد آگیا ، آج کا میچ ہی نہیں ایشیا کپ بھی پاکستان ہی جیتے گا ۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں صورتحال ہی ایسی تھی کہ رنزپڑگئے، اب کوشش ہوگی، وہ غلطیاں نہ دہرائیں ، یہاں کی کنڈیشنز ایسی ہیں کہ کریمپس آجاتے ہیں۔