آزادکشمیر میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

آزادکشمیرکی وادی نیلم میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ  پالڑی شاہ کوٹ میں تیندوے کے حملے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق  دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانےکے لیے لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھےکہ  تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی گئی تھیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ  دونوں نوجوانوں کو کسی جانور نے نہیں مارا، پوسٹ مارٹم  میں ان کے جسم سے کلسٹر بم کے ٹکڑے ملے ہیں، ممکنہ طورپر دونوں نوجوانوں کی موت کھلونا بم  کی زد میں آنے سے ہوئی ہے۔