آئی جی سندھ کی شہریوں کو ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سےگریز کی ہدایت

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی:  آئی جی سندھ پولیس نے شہریوں کو ہائی ویز  پر غیر ضروری سفر سےگریز کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ مہران، نیشنل اور  انڈس ہائی وے پر شہری غیر ضروری سفر نہ کریں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے زیادہ تر شاہراہیں خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک جام کے باعث سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیاء کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔