آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، فواد چوہدری

شہباز شریف نواز شریف سے اگلےآرمی چیف کی اپروول لینےجا رہے ہیں، فواد کا الزام— فوٹو: فائل

شہباز شریف نواز شریف سے اگلےآرمی چیف کی اپروول لینےجا رہے ہیں، فواد کا الزام— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، عمران خان نے جرنیلوں کا نام نہیں لیا۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، عمران خان نے جرنیلوں کا نام نہیں لیا، کیا موجودہ حکومت میں اہم تعیناتی کی اہلیت ہے؟

انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نواز شریف سے اگلےآرمی چیف کی اپروول لینےجا رہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے کہے کا مطلب نہ نکالیں، انہوں نے جو کہا اس کو اس ہی طرح لیں، وہ چاہتے ہیں ایسا آرمی چیف تعینات ہو جواس عہدے کیلئے سب سے زیادہ حق دارہو۔