[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

انسانی حقوق پر شور مچانے والے موقع پرست کہاں ہیں؟ فاطمہ بھٹو

عالمی طاقتوں اور عالمی میڈیا کی خاموشی حیران کن نہیں حوصلہ شکن ہے: فاطمہ بھٹو

عالمی طاقتوں اور عالمی میڈیا کی خاموشی حیران کن نہیں حوصلہ شکن ہے: فاطمہ بھٹو

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے ایک مضمون میں پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہ کاریوں پر عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑتے ہوئے سوال کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور مغربی جریدوں میں انسانی حقوق پر شور مچانے والے موقع پرست کہاں ہیں؟

فاطمہ بھٹو نے اپنے مضمون میں لکھا کہ فرانس کا نوٹرے ڈیم کیتھڈرل جلا تو ڈیڑھ دن میں 880 ملین ڈالرز جمع کرلیے گئے لیکن ایک تہائی پاکستان سیلاب سے ڈوبا تو مغربی اخبارات کیلئے بڑی خبر فن لینڈ کی وزیراعظم کی پارٹی کرنا  تھی۔

انہوں نے اپنے مضمون میں عالمی برادری سے سوال کیا کہ کیا سیلاب سے تباہ حال پاکستان کو عالمی امداد کیلئے بھیک مانگنا پڑے گی؟ سوشل میڈیا اور مغربی جریدوں میں انسانی حقوق پر شور مچانے والے موقع پرست کہاں ہیں؟

برطانوی روزنامے میں لکھے آرٹیکل میں فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ شامی مہاجرین کو سمندر کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے یورپ نے یوکرین جنگ کے پناہ گزینوں کا خصوصی کاؤنٹرز لگا کر استقبال کیا لیکن پاکستان میں سیلاب نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ عالمی طاقتوں اور عالمی میڈیا کی خاموشی حیران کن نہیں، حوصلہ شکن ہے۔

فاطمہ بھٹو نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ خبردار رہیں، کل پاکستان کی جگہ آپ ہوں گے، بچنے کا کوئی چانس نہیں۔