امدادی سامان روک کر پنجاب حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟ شرجیل میمن

متاثرین کا امدادی سامان پنجاب کے تاجروں سے خریدا تھا، وہ سامان حکومت پنجاب نے روک لیا ہے: صوبائی وزیر اطلاعات

متاثرین کا امدادی سامان پنجاب کے تاجروں سے خریدا تھا، وہ سامان حکومت پنجاب نے روک لیا ہے: صوبائی وزیر اطلاعات

حکومت سندھ نے پنجاب پر سیلاب زدگان کا امدادی سامان روکنے کا الزام لگا دیا، سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد کیلئے خریدا گیا سامان روک کر پنجاب حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کا امدادی سامان پنجاب کے تاجروں سے خریدا تھا وہ سامان حکومت پنجاب نے روک لیا ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت پر امدادی سامان روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  کہا کہ امدادی سامان روک کر پنجاب حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟

سیلاب اپ ڈیٹ دیتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ میں سیلابی پانی کی سطح کم ہورہی ہے، جن علاقوں سے پانی نکل چکا ہے وہاں کے لوگوں کی واپسی کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں بارش اور سیلاب سے تباہ ہوئے گھر سندھ حکومت بنا کر دے گی۔