الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران شو روم میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی  ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شوروم میں آگ الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران لگی اور  اسی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شوروم کی آگ عمارت کی چوتھی منزل تک بھی جاپہنچی جس سے ایک ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ چند لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ بھی لگائی جس کے باعث زخمیوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔