الیکشن کمیشن کا پی پی 139 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین صوبائی وزرا کو نوٹس

تینوں صوبائی وزرا نے پی پی 139 شیخوپورہ کا دورہ کیا اورانتخابی مہم میں شرکت کی: ترجمان الیکشن کمیشن — فوٹو: فائل

تینوں صوبائی وزرا نے پی پی 139 شیخوپورہ کا دورہ کیا اورانتخابی مہم میں شرکت کی: ترجمان الیکشن کمیشن — فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے  پی پی 139 شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب کے تین صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سمیت تین صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی.

الیکشن کمیشن کے ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرشیخوپورہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک اور منورحسین منج کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تینوں صوبائی وزرا نے پی پی 139 شیخوپورہ کا دورہ کیا اورانتخابی مہم میں شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تینوں صوبائی وزرا کو 7 ستمبر کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔