اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: پی ایم ایل این

شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں— فوٹو: پی ایم ایل این

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

یو این سیکرٹری جنرل کے استقبالیے میں نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جیونیوزسےخصوصی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے دنیا بھرکو یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔