افغانستان کیخلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،2 افراد جاں بحق

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پشاور میں افغانستان کے خلاف  میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی ادیزئی میں سدیس نامی شخص گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ  متنی میں خیام بھی ہوائی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق دلہ زاک روڈ،نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ سے  3خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی تاہم ہوائی فائرنگ کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کےخلاف آپریشن کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔