اسلام آباد کے ریڈ زون میں پی ٹی آئی رہنما سے غیرلائسنس یافتہ اسلحہ برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے، گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی سے بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی — فوٹو: فائل

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے، گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی سے بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی — فوٹو: فائل

اسلام آباد پولیس نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سابق یونین کاؤنسل (یو سی) ناظم کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریڈ زون میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کرک کے سابق یوسی ناظم وقاص خٹک کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ  والی گاڑی میں سوار تھے،  گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی سے بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق وقاص خٹک تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے، وقاص خٹک کو گرفتار کر کے تھانہ سکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔