[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت کم نہ کرنے کا وعدہ سابقہ حکومت کا تھا: مفتاح اسماعیل

جرم نہ کرنے کے باوجود مجھے اڈیالہ جیل میں ڈالا گیا، جیل میں ڈالنے کا مجھے فائدہ ہوا، کتابیں پڑھیں جس سے میرے علم میں اضافہ ہوا: مفتاح اسماعیل — فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا وعدہ سابقہ حکومت نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کے شعبے میں کوئی اصلاحات نہیں کیں، آئی ایم ایف سے ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کا بھی معاہدہ کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے مگر چار سے پانچ ماہ میں اسے کنٹرول کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جرم نہ کرنے کے باوجود مجھے اڈیالہ جیل میں ڈالا گیا، جیل میں ڈالنے کا مجھے فائدہ ہوا، کتابیں پڑھیں جس سے میرے علم میں اضافہ ہوا۔