پاکستان اوپن گولف چیمپئن شپ احمد بیگ نے جیت لی

فوٹو: جیو نیوز

فوٹو: جیو نیوز

پاکستان اوپن گولف چیمپئن شپ احمد بیگ نے جیت لی، احمد بیگ نے چار راؤنڈز کے مقابلے میں تسلسل کے ساتھ گولف کھیلی۔

چار روزہ پاکستان اوپن گولف چیمپئن شپ لاہور گیریژن گرینز پر منعقد ہوئی، پروفیشنل  اور سینیئر پروفیشنل ،جونیئر پروفیشنل اور امیچرز میں شاندار مقابلے دیکھنےکو ملے۔

 پی اے ایف اسکائی ویو گولف کلب کے احمد بیگ نے چاروں راونڈز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی اسکور 274کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انہوں 14انڈر پار کے ساتھ کامیابی حاصل کی، لاہور گیریژن گرینز کے مطلوب احمد رنر اپ رہے، مطلوب احمد کا مجموعی اسکور 283 رہا۔

لاہور گیریژن گرینز کے ایم عالم نے284 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔